پشاور: گزشتہ رات اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی ہی عوام کے خلاف یکطرفہ فوجی آپریشنز شروع کرنے کے تباہ کن نتائج پر تفصیلی بات کی۔انہوں نے اپنے موقف کی تائید کے لیے بلوچستان کی صورتحال کی مثال پیش کی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی کتاب کا حوالہ بھی دیا۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا:”میرے پاکستانیو 1970 کی دہائی میں پہلا ملٹری آپریشن بلوچستان میں ہوا جب ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت تھی تب کہا گیا ہم ملٹری آپریشن سے بلوچستان میں امن لائیں گے پچاس سال ہوگئے امن نہیں آیا یہ ذوالفقار علی بھٹو اپنی کتاب میں لکھتا ہے آپریشن کے وقت وہاں سے سویلین کو سائیڈ پر کیا گیا وہاں کے وسائل سمیت سب کچھ ملٹری کے ہاتھ میں آگیا یہ سہیل آفریدی نہیں کہہ رہا یہ عمران خان نہیں کہہ رہا یہ جو گورنر راج لگانے پر تُلا ہوا ہے اس کا لیڈر کہہ رہا ہے”انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کارروائیوں کے بجائے سیاسی مکالمے پر زور دینا چاہیے۔

