لوچستان، ضلع بارکھان سے افسوسناک خبر

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رارہ شم / سڑتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو رارہ شم ہسپتال / بنیادی مرکز صحت (BHU) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ لاشوں سے شناختی کارڈ بھی ملے ہیں اور ان کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ 5 افراد کی شناخت کوہلو سے ہونا پولیس نے کنفرم کیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے بھی 10 لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے کہ تمام لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دیگر لاشوں کی شناخت کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *