گوادر: حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے آج سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) بلوچستان زاہد سلیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر مکران طفیل احمد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی و غیر ترقیاتی اسکیموں کی فوری تکمیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع گوادر کی تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات اور بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے خاص طور پر پسنی میرین ڈرائیو کے اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پسنی کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زاہد سلیم نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع گوادر میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *