اسلام آباد (دی بلوچستان ٹیک) 19 اکتوبر 2026پاکستان نے مالی سال 2021 سے 2025 تک کے تجارتی ڈیٹا میں 18 ارب ڈالر سے زائد کی تضاد کی نشاندہی کر کے اس کی درستگی کر لی ہے، اور نتائج آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر آج وزیر اعظم کو فیس لیس سسٹم اور 1 ہزار ارب روپے کے ٹیکس گیپ پر بریفنگ دے گا، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بریسٹ کینسر آگاہی کے دن پر معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایک اور بڑی خبر یہ کہ پاکستان کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا میں جائے گا۔

