کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس آج صبح ملتان کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

