دی بلوچستان ٹیک) 15 اکتوبر 2026پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون خریدنے سے پہلے اس کی قانونی حیثیت ضرور چیک کریں۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل سے *#06# ڈائل کرکے IMEI نمبر حاصل کریں اور اسے فون کے ڈبے پر درج IMEI نمبر سے ملائیں۔ تصدیق کے لیے یہ IMEI نمبر 8484 پر SMS کرکے رجسٹریشن کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر منظور شدہ یا غیر قانونی IMEI والے موبائل فون بلاک کیے جا سکتے ہیں۔ بیرونِ ملک سے لائے گئے فونز پر اگر ٹیکس یا ڈیوٹی لاگو ہو تو اس کی ادائیگی اور رجسٹریشن مکمل کرنا لازمی ہے۔شہری قابلِ اعتماد دکاندار سے ہی موبائل خریدیں اور رقم ادا کرنے سے پہلے لازمی تصدیق کر لیں۔

