لاہور میں پہلی بار ڈائیوو کی ایئرکنڈیشنڈ بسیں متعارف کروانے والا جنوبی کوریا اب مصنوعی ذہانت کے دور میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ جمہوریہ کوریا اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ AI کے دور میں کوئی فرد یا ملک پیچھے نہ رہے، کیونکہ AI بحرانوں، عالمی صحت اور خوراک کے تحفظ جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کا طاقتور ہتھیار بن سکتا ہے۔اس وژن کے تحت کوریائی حکومت بشمول وزارت خارجہ، KOICA اور وزارت سائنس و IT پاکستان میں IT کے شعبے میں تعاون بڑھا رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے بھی خطاب کیا۔

