اسلام آباد (دی بلوچستان ٹیک) 14 اکتوبر 2026صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مجلسِ شوریٰ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں سب سے اہم نکتہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق حاصل کرنا ہے۔ اجلاس میں اس حوالے سے اہم قانون سازی اور سیاسی صورتحال پر بحث متوقع ہے۔

