18 اگست کو سپریم کورٹ نے عمران خان کو الشفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا لیکن حکومت نے پمز کا چکر لگوا کر واپس اڈیالہ بھیج دیا۔ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے رہائی کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو وفاق نے مذاکرات ناکام قرار دے کر خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر دیا۔

گورنر راج نئی بات نہیں – 1954 میں اے کے فضل الحق کی حکومت، 1973 میں عطاء اللہ مینگل کی حکومت، 1975 میں صوبہ سرحد میں گورنر راج لگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں 50 سال پہلے تھے۔ اس وقت بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا ہے اور دہشت گردی میں پاکستان گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے، ایسے میں سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *